ختم نبوت کا مفہوم
وہ خطبہ دے رہا تھا: "لوگوں!مدینہ میں کوئ مرد نہ رہے،اہل بدر ہوں یا اہل احد سب یمامہ کا رخ کروو" بھیگتی آنکھوں سے وہ دوبارہ بولا: "مدینہ میں کوئ نہ رہے حتی کہ جنگل کے درندے آئیں اور ابوبکر کو گھسیٹ کر لے جائیں" اللہ گواہ ہے کہ اگر علی المرتضی سیدنا صدیق اکبر کو نہ روکتے تو وہ خود تلوار اٹھا کر یمامہ کا رخ کرتے اے قوم!تمہیں پھر بھی ختم نبوت کی اہمیت معلوم نہ ہوئ 13 ہزار کے مقابل بنوحنفیہ کے 70000 جنگجو اسلحہ سے لیس کھڑے تھے یہ وہی جنگ تھی جس کے متعلق اہل مدینہ کہتے تھے: "بخدا ہم نے ایسی جنگ نہ کبھی پہلے دیکھی نہ کبھی بعد میں" 1200 صحابہ کٹے جسموں کے ساتھ مقتل میں پڑے تھے اور سورج کی چمکتی شعائیں ان کے قدموں کا بوسہ لیتی تھیں اے قوم!تمہیں پھر بھی ختم نبوت کی اہمیت معلوم نہ ہوئ انصار کا وہ سردار ثابت بن قیس ہاں وہی جس کی بہادری کے قصے عرب و عجم میں مشہور تھے اس کی زبان سے جملہ ادا ہوا: "اے اللہ!جس کی یہ عبادت کرتے ہیں میں اس سے برأت کا اظہار کرتا ہوں" چشم فلک نے وہ منظر بھی دیکھا جب وہ اکیلا ہزاروں کے لشکر میں گھس گیااا اور اس وقت تک لڑتا رہا جب تک