Posts

Showing posts with the label نماز، حنفی، طریقہ، اسلام، قرآن، حدیث، islamiczauq

نماز کا طریقہ(حنفی)

Image
با وضو قبلہ رو اس طر ح کھڑے ہو ں کہ دونوں پاؤں کے پنجو ں میں چارانگل کافاصلہ رہے اوردونوں ہاتھ کانوں تک لے جائیے کہ اَنگو ٹھے کان کی لوسے چھوجائیں اور انگلیاں نہ ملی ہوئی 3ہوں نہ خوب کھلی بلکہ اپنی حا لت پر (NORMAL) رکھیں او ر ہتھیلیا ں قبلہ کی طر ف ہو ں نظرسجدہ کی جگہ ہو۔ اب جو نماز پڑھنا ہے اس کی نیت یعنی دل میں اس کا پکا ارادہ کیجئے ساتھ ہی زبان سے بھی کہہ لیجئے کہ زیادہ اچھا ہے ( مَثَلاً نِیَّت کی میں نے آج کی ظہر کی چار رکعت فر ض نما ز کی، اگر باجما عت پڑھ رہے ہیں تو یہ بھی کہہ لیں پیچھے اس اما م کے) اب تکبیرِتحریمہ یعنی ’’اللہُ اکبر‘‘ کہتے ہوئے ہا تھ نیچے لا ئیے اورناف کے نیچے اس طر ح با ندھئے کہ سیدھی ہتھیلی کی گدّی الٹی ہتھیلی کے سرے پر اور بیچ کی تین انگلیا ں الٹی کلا ئی کی پیٹھ پر اور انگوٹھا اور چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی ) کلا ئی کے اغل بغل ہوں ۔ اب اس طرح ثنا پڑھئے : سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَ لَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ ط پاک ہے تواے اللہ! اور میں تیری حمد کرتا ہوں ، تیرا نام بَرَکت والا ہے اور تیری عظمت بلند ...