علامہ اقبال اور قصۂ نصف شب
حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا ایک واقع نصف شب بہت ہی مشہور ہے جس کی تصدیق مولانا عبدالستار نیازی مرحوم و مغفور نے بھی کی۔ واقعہ اس طرح ہے کہ ایک روز نصف شب علامہ اقبال اپنے بستر پر لیٹے ہوئے نہایت ہی مضطرب حالت میں تھے۔ بالآخر اٹھے اور کوٹھی (میکلوڈ روڈ) کے باہر گیٹ پر تشریف لے گئے۔ علی بخش، خادم خاص بھی ساتھ تھے۔ اتنے میں ایک بزرگ کامل و اکمل سفید لباس میں تشریف لائے۔ حضرت علامہ نے انہیں پلنگ پر بٹھایا اور خود نیچے بیٹھ گئے اور اس بزرگ کے پاؤں دبانے لگ گئے پھر ان سے حضرت علامہ نے دریافت کیا کہ آپ کی خدمت میں کیا پیش کروں۔ موصوف ممدوح نے فرمایا: دہی کی لسّی۔ اس پر حضرت اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے علی بخش کو جگ لے کر باہر سے لسّی لانے کے لئے کہا۔ علی بخش کہتا ہے کہ میں نے سوچا اس وقت دہی کی لسی یا تو بھاٹی سے یا لاہور اسٹیشن سے ملے گی۔ لیکن جب میں کوٹھی سے باہر نکلا تو میری حیرانگی کی حد ہوگئی کہ کوٹھی کے سامنے ایک بازار ہے اور وہاں ایک لسّی کی دکان ہے جہاں ایک سفید ریش بزرگ بیٹھے ہوئے ہیں، میں وہاں گیا۔ انہوں نے مجھے لسّی بنا کر دے دی۔ جب میں نے پیسے پوچھے تو اس سفید ...