دَرُودِ تَاج انتہائی محبت بھرا انداز
ایک عاشق مُصّطُفٰی صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ تم عشق میں بڑی آہیں بھرتے ہو حضور علیہ الصلوة والسلام کا نام سن کر تمہارے چہرے پر رونق آ جاتی ہے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر سن کر تمہارا چہرہ کھل اٹھتا ہے ذرا یہ تو بتاٶ که جس سے تم محبت کرتے ہو وہ ہیں کیسے؟ کہنے لگا میرے محبوب کے بارے پوچھتے ہو۔۔۔ صاحب التاج والمعراج والبراق والعلم کہنے لگا کرتے کیا ہے؟ دافع البلاء والوباء والقحط والمرض والالم آپکے محبوب کا نام کہاں ہے؟ اسمہ مکتوب مرفوع مشفوع منقوش فی اللوح والقلم وہ کہاں کے سردار ہیں؟ سید العرب والعجم انکا جسم کیسا ہے؟ کہنے لگا جسمہ مقدس معطر منور فی البیت والحرم جسم ایسا پیارا تو چہرہ کیسا ہے؟ کہنے لگا شمس الضحیٰ بدر الدجیٰ صدر العلیٰ نور الھدیٰ کھف الوریٰ مصباح الظلم عادتیں کیسی ہیں؟...