Posts

Showing posts with the label جنت کسے کہتے ہیں، islamiczauq

جنت کسے کہتے ہیں؟

Image
جنت عیش و آرام کی ایسی جگہ کا نام ہے جو ایمان والوں کو ان کے ایمان اور عمل کے صلہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہو گی۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ’’اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں نے اپنے نیک بندوں کے لئے ایسی چیز تیار کر رکھی ہے کہ جس کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ اس کی خوبیوں کو کسی کان نے سنا اور نہ کسی انسان کے دل پر اس کی ماہیت کا خیال گزرا۔ اس کی دیوار سونے چاندی کی اینٹوں اور مشک کے گارے سے بنی ہے۔ اس کی ایک اینٹ سونے کی اور ایک چاندی کی ہے، زمین زعفران کی کنکریوں کی جگہ موتی اور یاقوت سے بنی ہے۔‘‘ بخاري، الصحيح، 3 : 1185، کتاب بدء الخلق، رقم : 3072 جیسا کہ قرآن حکیم میں ارشاد ربانی ہے : كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُO الرحمن، 55 : 58 ’’گویا وہ یاقوت اور مونگا ہیں۔‘‘ ایک اور مقام پر ارشاد ہوا : وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌO الغاشية، 88 : 16 ’’اور پھیلی ہوئی چاندیاں ہیں۔‘‘ جنت میں سو درجے ہیں، ہر درجے کی چوڑائی اتنی ہے جتنی زمین سے آسمان تک اور دروازے اتنے چوڑے...