کیا ماسک باندھ کر نماز پڑھنا درست ہے؟
السلام علیکم ورحمۃاللہ تعالیٰ وبرکاتہ سوال ماسک (کروناوائرس سے بچنے کے لئے پٹی) لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ توجہ فرمائیں المستفتی : عبد القادر مصباحی ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ ﷻ الجواب بعون الملک الوھاب ماسک لگا کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے کیونکہ اس سے منھ چھپ جا تا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں منھ چھپا نے کو منع فرمایا ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے”عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، قَالَ نَہَی رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُغَطِّیَ الرَّجُلُ فَاہُ فِی الصَّلَاۃِ. ترجمہ:۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز میں منہ ڈھانپنے سے منع فرمایا ہے۔ (سنن ابن ماجہ کتاب اقامت نماز اور اس کا طریقہ باب نماز کے مکر وہات حدیث نمبر۹۶۶) یونہی فتاوی عالمگیری میں ناک منھ چھپا کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی لکھا ہے۔ (فتاوی عالمگیری جلد اول کتاب الصلوۃ باب فیما یفسد الصلوۃ ومایکرہ فیھا فصل الثانی) لہذا ماسک لگا کر نماز نہ پڑھیں کیونکہ نماز مکروہ تحریمی ہو گی جس کا دہرانا واجب ہوگ...