کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مصافحہ و دیگر حفاظتی تدابیر۔۔۔۔
ایک حدیث کے اندر ہے سرکار دوعالم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کے پاس بنو ثقیف کا ایک وفد آیا اور ان میں ایک آدمی تھا جس کو کوڑھ کی بیماری تھی جذام عربی میں جذام کہتے ہیں اور اردو میں کوڑھ کہتے ہیں رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس وفد کے سب لوگوں کو اپنے پاس بلا کر ان کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھ میں لے کر بیعت لی اسلام پر، مگر جو کوڑھ کا مریض تھا نبی پاک صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا اس کے لئے کہ بھئی تم باہر ہی رہو تم باہر رہتے ہوئے ہم تمہاری بیعت قبول کر لیتے ہیں تم آگے نہ آؤ ایک یہ حدیث ہے۔۔۔۔۔۔ ( صحيح مسلم السلام (2231) ، سنن النسائي البيعة (4182) ، سنن ابن ماجه الطب (3544) ، مسند أحمد بن حنبل (4/390). اسی طرح یہاں ثابت ہوتا ہے کہ کوڑھ کا جو مریض تھا نبی پاک صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے احتیاط فرمائی ہے اور اس کے قریب ہونے سے یا اس کو قریب کرنے سے گریز فرمایا ہے۔۔۔۔ ایک حدیث پاک کے اندر میں نے پڑھا تھا نبی پاک صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: کلم المجذوم وبینك وبینہ قدرَ رمح اور رمحیان (فتاویٰ رضویہ 21/107، کنزالعمال بحوالہ ...