تہتر فرقے اور ناجی گروہ
معاویہ رضی اللہ عنہ نے ہمارے درمیان کھڑے ہو کر کہا: سنو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا: سنو! تم سے پہلے جو اہل کتاب تھے، بہتر ( ۷۲ ) فرقوں میں بٹ گئے، اور یہ امت تہتر ( ۷۳ ) فرقوں میں بٹ جائے گی، بہتر فرقے جہنم میں ہوں گے اور ایک جنت میں اور یہی «الجماعة» ہے ۔ ابن یحییٰ اور عمرو نے اپنی روایت میں اتنا مزید بیان کیا: اور عنقریب میری امت میں ایسے لوگ نکلیں گے جن میں گمراہیاں اسی طرح سمائی ہوں گی، جس طرح کتے کا اثر اس شخص پر چھا جاتا ہے جسے اس نے کاٹ لیا ہو ۱؎ ۔ اور عمرو کی روایت میں «لصاحبه» کے بجائے «بصاحبه» ہے اس میں یہ بھی ہے: کوئی رگ اور کوئی جوڑ ایسا باقی نہیں رہتا جس میں اس کا اثر داخل نہ ہوا ہو۔ حوالہ (سنن ابو داود# 4597) حدیث تہتر(73) فرقے ہونگےجن میں سے ایک جنّتی ہوگا منکرینِ حدیث کو جواب محترم قارئین : میری نظر سے منکرینِ حدیث کی ایک پوسٹ گذری جو 73 تہتر فرقوں کے تعلق سے تھی اس پوسٹ میں لکھا ہوا تھا ہم کو فرقوں میں نہیں بٹنا ہے لکھا تھا میرا کوئی فرقہ نہیںں حالانکہ حدیث میں ذکر ہے میری امت میں 73 فرقے ہونگے ( اس نے اس حدیث کا انکار ک...