دَرُودِ تَاج انتہائی محبت بھرا انداز
ایک عاشق مُصّطُفٰی صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا
کہ تم عشق میں بڑی آہیں بھرتے ہو
حضور علیہ الصلوة والسلام کا نام سن کر تمہارے چہرے پر رونق آ جاتی ہے
پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر سن کر تمہارا چہرہ کھل اٹھتا ہے
ذرا یہ تو بتاٶ که جس سے تم محبت کرتے ہو وہ ہیں کیسے؟
کہنے لگا میرے محبوب کے بارے پوچھتے ہو۔۔۔
صاحب التاج
والمعراج
والبراق
والعلم
کہنے لگا کرتے کیا ہے؟
دافع البلاء
والوباء
والقحط
والمرض
والالم
آپکے محبوب کا نام کہاں ہے؟
اسمہ مکتوب
مرفوع
مشفوع
منقوش
فی اللوح
والقلم
وہ کہاں کے سردار ہیں؟
سید العرب
والعجم
انکا جسم کیسا ہے؟
کہنے لگا
جسمہ مقدس
معطر
منور
فی البیت
والحرم
جسم ایسا پیارا تو چہرہ کیسا ہے؟
کہنے لگا
شمس الضحیٰ
بدر الدجیٰ
صدر العلیٰ
نور الھدیٰ
کھف الوریٰ
مصباح الظلم
عادتیں کیسی ہیں؟
جمیل الشیم
وہ کرتے کیا ہیں؟
شفیع الامم
انکے پاس ہے کیا
وہ دیتے کیا ہیں؟
صاحب الجود و الکرم
اتنی شان والے
اتنی عظمت والے
انکی حفاظت کون کرتا ہے؟
واللہ عاصمہ
انکے خادم کون ہیں؟
جبریل خادمہ
انکی سواری کون سی ہے؟
البراق مرکبہ
وہ سفر کہاں کا کرتے ہیں؟
عاشق کہنے لگا
المعراج سفرہ
کہاں تک کا سفر کرتے ہیں؟
سدرة المنتھٰی مقامہ
و قاب قوسین مطلوبہ
والمطلوب مقصودہ
والمقصود موجودہ
وہ کہاں کے سردار ہیں کن کے سردار ہیں؟
سیدالمرسلین
خاتم النبیین
شفیع المذنبین
انیس الغریبین
رحمة اللعلمین
راحة العاشقین
مراد المشتاقین
شمس العارفین
سراج السالکین
مصباح المقربین
مالداروں اور امیروں سے ہی محبت کرتے ہیں
یا غریبوں کا بھی خیال کرتے ہیں؟
عاشق کہتا ہے کیسی بات کرتے ہو
میرا محبوب تو۔۔۔۔
محب الفقراء
والغرباء
والمساکین
سید الثقلین
نبی الحرمین
امام القبلتین
تمہیں کیا ملے گا؟
وسیلتنا فی الدارین
صاحب قاب قوسین
یہ دنیا والے ہی محبت کرتے ہیں یاکوئی اور بھی؟؟
محبوب رب المشرقین والمغربین
انکی اولاد کیسی ہے؟
جد الحسن والحسین
مولانا و مولی الثقلین
کیا یار۔۔۔۔!!!!!!
اتنی عظمتوں والا تیرا محبوب
انکا نام تو بتادو انکا نام کیا ہے؟
ابی القاسم محمد ابن عبد اللہ
نور من نور اللہ
یاایھاالمشتاقون بنور جمالہ
اے عاشقوں انکے نور جمال میں گم ہوجاٶ۔۔۔۔
ایسا نور کہ جسے دیکھتے ہی حسان بن ثابت بول اٹھے
*واحسن منک لم ترقط عینی*
*واجمل منک لم تلد النساء*
*خلقت مبرء من کل عیب*
*کانک قد خلقت کما تشاء*
اور حضرت شیخ سعدی سہروردی عرض گزار ہوئے
بلغ العلٰی بکمالہ
کشف الدجٰی بجمالہ
حسنت جمیع خصالہ
نِدا" خَفَیَّا (غائب سے آواز) آئی
صلوعلیہ واٰلہ وسلموا تسلیما
Comments
Post a Comment