Posts

Showing posts from August, 2024

بعد وصال بارگاہ اقدس میں حاضری

 حضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضری کا یہ طریقہ صرف آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ظاہری حیات ِ مبارکہ میں نہ تھا ، بلکہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وصال ِ مبارک کے بعد بھی یہ عرض و معروض باقی رہی اور آج تک ساری امت میں چلتی آرہی ہے۔ ۔۔۔واقعہ : محدثین کی ایک بہت بڑی تعداد نے یہ روایت نقل فرمائی ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورِ خلافت میں قحط پڑ گیا تو صحابی رسول حضرت بلال بن حارث المُزنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سلطانِ دو جہاں صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی قبر انور پر حاضر ہو کر عرض کی : یا رسولَ اللہ ! ( صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) اپنی امت کے لیے بارش کی دعا کر دیجیے ، کیونکہ وہ ہلاک ہو رہی ہے۔ رسول کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے خواب میں ان سے فرمایا : تم عمر ( فاروق ) کے پاس جا کر میرا سَلام کہو اور بشارت دے دو کہ بارش ہو گی۔   ( مصنف لابن ابی شیبہ ، 17 / 63 ، حدیث : 32665 ) چوتھا واقعہ : محدثین و مفسرین و شارحین کی درجنوں سے زیادہ تعداد نے یہ واقعہ نقل فرمایا ہے کہ حضور