Posts

Showing posts from 2023

:::::::::آپ کون سی خاتون پسند کرتے ہیں:::::::::::

Image
 قابل فخر مائیں اور کامل شر مائیں اندلس کے خلیفہ نے اعلان کیا کہ میں اپنے بیٹے کی شادی کسی حافظہ لڑکی سے کرنا چاہتا ہوں جس گھر میں حافظہ لڑکی ہو وہ اسی رات گھر کے باہر طاق میں چراغ جلا دے میں خود نکاح کا پیغام لیکر آؤں گا جب رات آئی تو پورا شہر گھر کے باہر طاقوں کے چراغوں کی وجہ سے جگمگ جگمگ کر رہا تھا  خلیفہ حیران ہوگیا اور کہنے لگا شریعت نے حد چار کی اجازت دی ہے یہاں تو ہزاروں ہیں پھر اعلان کیا کہ جو لڑکی قرآن کریم کی حافظہ ہو اور مؤطا امام مالک کی حافظہ ہو وہ اپنے گھر کے باہر چراغ جلا دے  خیال تھا کہ بمشکل دو چار ہوں گی مگر جیسے ہی رات آئی تو آدھا شہر جگمگا رہا تھا مؤرخین نے لکھا ہے کہ اندلس میں تقریبا 170 خواتین خوشخطی کے ساتھ قرآن کریم لکھنے کی ماہرہ تھیں سلطان صلاح الدین ایوبی کی ہشمیرہ بہت بڑی عالمہ تھیں حتی کہ بعض علماء کو مخصوص کتب کی اجازت بھی عطاء کی تھی  علامہ کاسانی کی زوجہ مفتیہ تھیں جو والد صاحب کے بعد اپنے شوہر کے فتاویٰ جات کی تصحیح و تصویب کا کام کیا کرتی تھیں سیر اعلام النبلاء پڑھیں تو آپ کو بے شمار خواتین بڑے بڑے محدثین کی استاذہ و معلمہ نظر آئیں گی وہ ہمارے عروج

محراب اور اس میں نماز پڑھنے کا حکم

  بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم  محراب اور اس میں نماز پڑھنے کا حکم خلاصۂ فتوی :(الف):زمانۂ نبوی میں محراب نہ ہونے کے باوجود مصلحت عامہ ( شناخت قبلہ و تعیین وسط ) کی وجہ سے مسجدوں میں محراب بنانے کا چلن عہد صحابہ و تابعین علی الخصوص خلیفۂ راشد سیدنا عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے دور سے بلا نکیر جاری ہے، جسے جملہ مسلمانان عالم اچھا سمجھتے ہیں، اس لیے محراب بنانا درست و جائز ہےاور یہ محراب داخل مسجد ہی کہلائےگی نیز اس کی حیثیت بھی مسجد میں شمار کی جانے والی باقی جگہوں کی طرح ہی ہوگی،جائے محراب اور مسجد کے بقیہ حصوں کے درمیان کوئی فرق نہ ہوگا۔  (ب) : عام فقہا نے محراب کے اندر کھڑے ہو کر نماز ادا کرانے کو جن بنیادوں پر مکروہ بتایا ہے، آج کے دور میں وہ ساری بنیادیں ختم ہو چکی ہیں ، اس لیے محراب کے اندر کھڑے ہو کر نماز ادا کرانے میں سرے سے کوئی کراہت ہی باقی نہ رہی، ہاں اگر کہیں محراب اتنی زیادہ گہری ہوکہ امام و مقتدی کے درمیان دو چند صفوں کا فاصلہ ہوجائے تب کراہت ہے، ورنہ دوسری کسی بھی صورت میں کراہت نہیں ہے۔اور اگر امام کے ساتھ ایک صف محراب میں کھڑی ہو جائے تو یہ کراہت بھی جاتی رہے گی ، ل