:::::::::آپ کون سی خاتون پسند کرتے ہیں:::::::::::
قابل فخر مائیں اور کامل شر مائیں اندلس کے خلیفہ نے اعلان کیا کہ میں اپنے بیٹے کی شادی کسی حافظہ لڑکی سے کرنا چاہتا ہوں جس گھر میں حافظہ لڑکی ہو وہ اسی رات گھر کے باہر طاق میں چراغ جلا دے میں خود نکاح کا پیغام لیکر آؤں گا جب رات آئی تو پورا شہر گھر کے باہر طاقوں کے چراغوں کی وجہ سے جگمگ جگمگ کر رہا تھا خلیفہ حیران ہوگیا اور کہنے لگا شریعت نے حد چار کی اجازت دی ہے یہاں تو ہزاروں ہیں پھر اعلان کیا کہ جو لڑکی قرآن کریم کی حافظہ ہو اور مؤطا امام مالک کی حافظہ ہو وہ اپنے گھر کے باہر چراغ جلا دے خیال تھا کہ بمشکل دو چار ہوں گی مگر جیسے ہی رات آئی تو آدھا شہر جگمگا رہا تھا مؤرخین نے لکھا ہے کہ اندلس میں تقریبا 170 خواتین خوشخطی کے ساتھ قرآن کریم لکھنے کی ماہرہ تھیں سلطان صلاح الدین ایوبی کی ہشمیرہ بہت بڑی عالمہ تھیں حتی کہ بعض علماء کو مخصوص کتب کی اجازت بھی عطاء کی تھی علامہ کاسانی کی زوجہ مفتیہ تھیں جو والد صاحب کے بعد اپنے شوہر کے فتاویٰ جات کی تصحیح و تصویب کا کام کیا کرتی تھیں سیر اعلام النبلاء پڑھیں تو آپ کو بے شمار خواتین بڑے بڑے محدثین کی استاذہ و معلمہ نظر آئیں گی وہ ہمارے عروج