عقیدہ ختم نبوت

 *7 ستمبر 1974 یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت* 


 *7 ستمبر 2022 بروز بدھ*


 *عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت:* 

جس طرح *اللہ تعالیٰ* کو ایک ماننا اور معبودِ برحق ماننا *ضروریات دین* میں سے ہے اگر کوئی اس کا انکار کرے گا تو وہ *دائرہ اسلام* سے خارج ہو جائے گا.


 اسی طرح *حضور پر نور* صلی اللہ علیہ وسلم کو *آخری نبی* ماننا بھی *ضروریات دین* میں سے ہے اگر کوئی اس کا انکار کرے یا آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی *نئے جھوٹے نبی* کی نبوت کا گمان بھی کرے گا وہ بھی *دائرہ اسلام* سے خارج ہے.

 

*عقیدۂ ختم نبوت کا ثبوت* 

عقیدۂ ختم نبوت قرآن پاک کی *200* کے قریب *آیاتِ کریمہ* ، *313* کے قریب *احادیث مبارکہ* ، *اجماع قطعی اور عقل صحیح* سے ثابت ہے. 


 *مشہور اور واضح آیت :* 


 *مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا* 

 *ترجمہ :* 

محمد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہاں اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں میں پچھلے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے۔


 *مشہور حدیث پاک* :

اللہ کے آخری نبی* صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے :

 *انا خاتم النبیین لا نبی بعدی* میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں

 *ترمذی:2226* 


 *تحفظ عقیدۂ ختم نبوت کے سب سے پہلے مجاہد* 


اسلام کے سب سے *پہلے خلیفہ* حضرت سیدنا *ابو بکر صدیق* رضی اللہ عنہ تحفظ عقیدۂ ختم نبوت کے سب سے *پہلے مجاہد* ہیں. آپ نے جھوٹے مدعی نبوت *مسیلمہ کذاب* کے خلاف جہاد کیا اس ملعون کے ساتھ ہونے والی جنگ کو *جنگ یمامہ* کے نام سے یاد کیا جاتا ہے.

 آپ رضی اللہ کے بعد قیامت تک جتنے بھی محافظین عقیدۂ ختم نبوت آئیں گے انہیں ان کی کوششوں کا ثواب ملے گا اور ان کے ساتھ ساتھ *صدیق اکبر* رضی اللہ عنہ کو بھی ثواب ملے گا کیونکہ آپ رضی اللہ عنہ نے اس نیک کام کا آغاز کیا . 


 *آئین پاکستان اور تحفظ عقیدۂ ختم نبوت* 


 *7 ستمبر 1974* کو *پارلیمنٹ* نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا.

لہذا آئین پاکستان کی *دفعہ 260 (3A)* میں *مسلمان* کی *تعریف(definition)* بیان کی گئی جس میں عقیدہ ختم نبوت کو لازمی جز قرار دیا گیا.

 *اور دفعہ 260(3B)* میں *غیر مسلم* کی *تعریف(definition)* بیان کی گئی جس پر قادیانی پورا اترتے ہیں.

 اس عظیم کام میں *علمائے اہل سنت* کی بڑی زبردست کوششیں شامل ہیں انہیں میں ایک بڑا نام *علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی* رحمۃ اللہ علیہ کا بھی ہے.  


*امتناع قادیانیت آرڈیننس 26 اپریل 1984ء* 


7 *ستمبر 1974ء* کو غیر مسلم اقلیت قرار پائے جانے کے بعد قادیانیوں نے اسلام کا نام استعمال کر کے اپنی باطل سرگرمیاں جاری رکھیں ان کی ان سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اس وقت کے *صدر پاکستان* نے 26 اپریل 1984ء کو *امتناع قادیانیت آرڈیننس* جاری کیا اس کے ذریعے قادیانیوں کے لیے *اسلامی شعائر اور تشخص* استعمال کرنے پر پابندی ڈالی گئی اور پھر اسی آرڈیننس کے نتیجے میں 

*تعزیرات پاکستان (The Pakistan Penal Code) میں *دفعہ 298(B) اور 298(C)** کا اضافہ کر دیا گیا ۔

 جس کے تحت لکھا گیا

 کہ کوئی قادیانی خود کو *مسلمان* نہیں کہلا سکے گا 


اور ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے سوا کسی کے ساتھی مثلا مرزا غلام ملعون کے ساتھیوں کو *صحابی کا خطاب* ، یا *امیر المئومنین* کے القابات سے موسوم نہ کیا جا سکے گا ۔ 


اسی طرح سوائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے کسی دوسرے کی بیوی مثلا مرزا غلام احمد قادیانی ملعون کی بیوی وغیرہ کو *امہات المئومنین* کا لقب بھی نہیں دیا جا سکے گا۔ 


اوررسول اللہ کے خاندان یا فرد کے سوا کسی اور کے خاندان یا فرد مثلا مرزا قادیانی کے خاندان و فرد وغیرہ کیلئے *اہلبیت* کا لقب استعمال کرنے کی بھی اجازت نہ ہو گی ۔

 اسی طرح مسلمانوں کی عبادت گاہ کے سوا کسی بھی عبادت گاہ کو *مسجد* کا نام دینا بھی جرم قرار دیا گیا ،اور قادیانی اذان بھی نہیں دے سکیں گے۔



 *اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان* رحمۃ اللہ علیہ عقیدہ ختم نبوت کو اپنے ایک شعر میں یوں بیان فرماتے ہیں :

 

 *نہ رکھی گل کے جوشِ حسن نے گلشن میں جَا باقی*

 *چٹکتا پھر کہاں غنچہ کوئی باغِ رسالت کا* 


 *میرے مرشد کریم، بانی دعوتِ اسلامی، امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری صاحب* ( دامت برکاتہم العالیہ) فرماتے ہیں :


 *میں یہ چاہتا ہوں کہ ہمارے بچے بچے کے ذہن میں یہ بیٹھ جائے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ پاک کے آخری نبی ہیں.* 


 *محمد مصطفیٰ سب سے آخری نبی (صلی اللہ علیہ وسلم )* 


 *احمد مجتبٰی سب سے آخری نبی (صلی اللہ علیہ وسلم )* 


 *آمنہ کا لاڈلا سب سے آخری نبی (صلی اللہ علیہ وسلم )* 


 *شاہ ہر دوسرا سب سے آخری نبی (صلی اللہ علیہ وسلم )* 


 *تاجدارِ انبیاء سب سے آخری نبی (صلی اللہ علیہ وسلم )* 


اللہ تعالیٰ ہم سب کا ایمان سلامت رکھے اور *عقیدہ ختم نبوت* سمیت دیگر تمام عقائد اسلامیہ پر استقامت نصیب فرمائے

 آمین بجاہ الخاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم




Comments

Popular posts from this blog

حضرت ﻋﻼﻣﮧ ﺧﺎﺩﻡ ﺣﺴﯿﻦ ﺭﺿﻮﯼ صاحب ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﭘﺎﻧﭻ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺟﺴﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﭘﻮﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﺣﯿﺮﺍﻥ

:::::::::آپ کون سی خاتون پسند کرتے ہیں:::::::::::