Posts

Showing posts from 2020

نمازِ تراویح اور اس کی تعدادِ رکعات

Image
1۔ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِيْنَ رضي اﷲ عنها أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم صَلَّي ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي الْمَسْجِدِ، فَصَلَّي بِصَلَاتِهِ نَاسٌ، ثُمَّ صَلَّي مِنَ الْقَابِلَةِ، فَکَثُرَ النَّاسُ، ثُمَّ اجْتَمَعُوا مِنَ اللَّيْلَةِ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ، فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِمْ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم، فَلَمَّا أَصْبَحَ، قَالَ : قَدْ رَأَيْتُ الَّذِي صَنَعْتُمْ، وَلَمْ يَمْنَعْنِي مِنَ الْخُرُوْجِ إِلَيْکُمْ إِلَّا أَنِّي خَشِيْتُ أَنْ تُفْرَضَ عَلَيْکُمْ، وَذَلِکَ فِي رَمَضَانَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ وَهَذَا لَفْظُ الْبُخَارِيِّ. وزاد ابن خزيمة وابن حبان : وَکَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم يُرَغِّبُهُمْ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَأْمُرَ بِعَزِيْمَةِ أَمْرٍ فَيَقُوْلُ : مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيْمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَلَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ، فَتُوُفِّيَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم فَکَانَ الْأَمْرُ کَذَلِکَ فِي خِلَافَةِ أَبِي بَکْرٍ رضي الله عنه وَصَدْرًا مِنْ خِلَافَةِ عُمَرَ رضي الله عنه حَتَّي جَمَ

نمازِ تراویح کی کل کتنی رکعات ہیں؟

Image
صحیح قول کے مطابق تراویح کی کل بیس (20) رکعات ہیں اور یہی سوادِ اَعظم یعنی اہل سنت و جماعت کے چاروں فقہی مذاہب کا فتویٰ ہے۔ 1۔ اُمّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا سے مروی ہے کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں (نفل) نماز پڑھی تو لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اگلی رات نماز پڑھی تو اور زیادہ لوگ جمع ہوگئے، پھر تیسری یا چوتھی رات بھی اکٹھے ہوئے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی طرف تشریف نہ لائے۔ جب صبح ہوئی تو فرمای : میں نے دیکھا جو تم نے کیا اور مجھے تمہارے پاس (نماز پڑھانے کے لئے) آنے سے صرف اس اندیشہ نے روکا کہ یہ تم پر فرض کر دی جائے گی۔ یہ واقعہ رمضان المبارک کا ہے۔  1. بخاری، الصحيح، کتاب التهجد، باب : تحريض النبي صلی الله عليه وآله وسلم علی صلاة الليل والنوافل من غير إيجاب، 1 : 380، رقم : 1077 2. بخاري، الصحيح، کتاب صلاة التروايح، باب فضل من قام رمضان، 2 : 708، رقم : 1908 3. مسلم، الصحيح، کتاب صلاة المسافرين وقصرها، باب الترغيب في قيام رمضان وهو التراويح، 1 : 524، رقم : 7

قیامت کے دن انسان کو کس نسبت سے پکارا جائے گا۔۔؟

Image
ارشادَ باری تعالیٰ ہے: يَوْمَ نَدْعُواْ كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ فَمَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَأُوْلَـئِكَ يَقْرَؤُونَ كِتَابَهُمْ وَلاَ يُظْلَمُونَ فَتِيلاً وہ دن (یاد کریں) جب ہم لوگوں کے ہر طبقہ کو ان کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے، سو جسے اس کا نوشتہ اَعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو یہ لوگ اپنا نامہ اعمال (مسرت و شادمانی سے) پڑھیں گے اور ان پر دھاگے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔ بنی اسرائيل، 17: 71 درج بالا آیتِ قرآنی میں بتایا جا رہا ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کو ان کے پیشواؤں اور اماموں کے تعارف سے پکارا جائے گا۔ بعض مفسرین کرام نے اس آیت مبارکہ کی تفسیر کرتے ہوئے امام سے مراد ’ماں‘ لیا ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کو ان کی ماؤں کے نام سے منسوب کر کے پکارا جائےگا۔ مگر ان مفسرین نے اس کے دلیل پیش نہیں کی، فقط کچھ حکمتیں بیان کی ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی حدیث مبارکہ میں رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے: إِنَّ الْغَادِرَ يُرْفَعُ لَهُ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُقَالُ هَذِهِ غَدْرَةُ فُـلَانِ بْنِ فُـلَان

پل صراط کی مسافت

Image
نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جہنَّم پر ایک پُل ہے جو بال سے زِیادہ باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہے، اس پر لوہے کےکُنڈے اور کانٹے ہیں جسے اللہ پاک چاہے گا یہ اُسے پکڑیں گے۔ لوگ اُس سے گزریں گے، بعض پلک جھپکنے کی طرح، بعض بجلی کی طرح، بعض ہوا کی طرح، بعض بہترین اور اچھے گھوڑوں اور اُونٹوں کی طرح (گزریں گے) اور فِرشتے کہتے ہوں گے: ’’رَبِّ سَلِّمْ، رَبِّ سَلِّمْ‘‘ (یعنی اے پَروَردگار سلامتی سے گزار، اے پروَر دگار سلامتی سے گزار ) بعض مسلمان نجات پائیں گے، بعض زخمی ہوں گے، بعض اَوندھے ہوں گے اور بعض منہ کے بل جہنَّم میں گِر پڑیں گے۔ (مسنداحمد،ج9،ص415،حدیث:24847) حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القَوی فرماتے ہیں: ان کی رفتاروں میں یہ فرق ان کے نیک اعمال اور اخلاص کی وجہ سے ہو گا جیسا عمل، جیسا اخلاص ویسی وہاں کی رفتار۔ یہاں اَشِعَّۃُ اللَّمۡعَات نے فرمایا کہ اعمال سببِ رفتار ہیں اور حضور صلَّی اللہ علیہ وسلَّم کی نگاہِ کرم اصلی وجہ رفتار کی ہے جتنا کہ حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے قُرْب زیادہ اتنی رفتار تیز۔ (مراۃ المناجیح،ج

یا رسول اللّٰہ کہنے کا ثبوت

Image
 ’’یارسول اﷲ‘‘کے معنی ہیں’’اے اللہ کے رسول‘‘ان الفاظ کے ذریعے رسول خدا، محبوب کبریا باعث تخلیق کا ئنات فخر دوعلم حضور رحمت عالم ﷺکو پکارا جاتا ہے۔ انہیں پکارنا خواہ کے کسی لقب و خصوصیت کے ساتھ جائز و مستحسن ہی نہیں بلکہ کا ر ثواب اور موجب سعادت دارین ہے کوئی بے دین یا گمر اہ ہی ہوگا جو یا رسول اﷲکہنے کا منکر ہو گا۔ حرف’’یا‘‘ کے معنی ہیں ’’اے‘‘ جو پکارنے کے لئے آتا ہے اور اﷲ رب العزت نے بھی اپنے محبوب حضورﷺکو متعد د بار قرآن پاک میں اس حرف کے ذریعے پکار اہے۔ ٭ یا ایھا الرسول(سورہ مائدہ، آیت ۴۱) (آیت۶۷)  ٭ یا ایھا المزمل(پارہ۲۹ ، سورہ مزمل)  ٭ یاایھا المدثر (پارہ۲۹، سورہ مدثر) ٭ یا ایھا النبی حسبک اﷲ(سورہ انفال، آیت۶۴)  ٭ یا ایھا النبی حرض المؤمینن (سورہ انفال، آیت۵ ۶) ٭ یا ایھا النبی قل لمن فی اید یکم (سورہ انفال، آیت۷۰) ٭ یا ایھا النبی جاھد الکفار (سورہ توبہ، آیت ۷۳ وسورہ تحریم آیت ۹) ٭ یا ایھا النبی التق اﷲ(سورہ احزاب، آیت۱) ٭ یا ایھا النبی قل لا زواجک (سورہ احزاب، آیت ۲۷) ٭ یا ایھا النبی اذاجاء ک المؤمنات (سورہ ممتحنہ، آیت۱۲) ٭ ایھا النبی اذ

سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ

Image
سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا تھے، ابو عمارہ ان کی کنیت تھی اور وہ عمر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دو چار سال بڑے تھے۔ ابو لہب کی لونڈی ثویبہ نے انہیں بھی دودھ پلایا تھا، اس حوالے سے یہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے رضاعی بھائی بھی تھے۔ اسلام کے دامنِ رحمت سے وابستہ ہوئے تو تحریکِ اسلامی کے اراکین کو ایک ولولۂ تازۂ عطا ہوا۔ آپ کے مشرف بہ اسلام ہونے کا واقعہ بڑا ہی ایمان افروز ہے جس سے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی حق گوئی، جرات اور بے باکی کا پتہ چلتا ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو داعئ اعظم کی حیثیت سے فریضۂ تبلیغ سرانجام دیتے ہوئے چھ سال ہو گئے تھے لیکن کفار و مشرکینِ مکہ کی اکثریت نہ صرف یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعوتِ حق پر کان نہیں دھرتی تھی بلکہ انہوں نے شہر مکہ کو قریۂ جبر بنا رکھا تھا اور مسلمانوں پر جو اقلیت میں تھے عرصۂ حیات تنگ کیا جا رہا تھا اور خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہ صرف دشنام طرازیوں اور طعن و تشنیع کا ہدف بنایا جاتا بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قتل کے منصوبے تک بنائے جا رہے تھے۔ پور

شرجیل اسلامی نام نہیں۔۔۔۔۔

Image
#شرجیل_اسلامی_نام_نہیں کل ایک دنیا دار جاننے والوں کے گھر بیٹا ہوا تو انہوں نے مجھے علما کی جوتیاں اٹھانے والا سمجھتے ہوۓ عزت کی اور سوال کیا کہ ہم اس کا نام شرجیل رکھنا چاہ رہے تو میں نے وجہ پوچھی تو کہتے اسلامی نام ہے۔ صحابی کا نام ہے۔ احادیث کی اکثر کتب میں شرجیل سے روایات ہیں تو میں نے انہیں عرض کی شرجیل اسلامی نام نہیں اس حیثیت سے کہ قرونِ اولیٰ میں کسی کا نام شرجیل نہیں تھا۔ لیکن وہ ماننے کو تیار نہ ہوۓ کہتے اور بخاری شریف لا کے دکھاٸ تو راوی کے نام میں شرجیل نام بھی آتا تھا تو مجھے دکھا کے فاتحانہ مسکراہٹ کے ساتھ کہنے لگے یہ دیکھیے تو میں نے عرض کی کہ آپ ترجمہ پڑھ رہے ہیں تو عربی میں دیکھیے نام شرجیل ہی لکھا ہے یا کچھ اور تو جب انہوں نے شرجیل کی جگہ عربی متن میں شرحبیل نام دیکھا تو حیرت زدہ ہو کر رہ گے۔ ایک اور حدیث پر بھی انہوں نے نشانی لگا کر رکھی تھی جب اس کو دیکھا تو وہاں بھی اردو میں شرجیل جبکہ عربی میں شرحبیل تھا تو تب جا کے انہیں یقین آیا۔  یہ تو ہوٸ میری بات تو سوچا بہت سے لوگ مذہبی عقیدت رکھتے ہوۓ نام شرجیل رکھتے ہیں جو کہ غلط ہے۔ اصل نام شرحبیل ہے جو بگڑتا ب

انجینئر محمد علی مرزا عوام کی عدالت میں۔۔۔

Image
انجینئر محمد علی مرزا صاحب کہتے ہیں میں اپنا مقدمہ علماء کی عدالت میں نہیں عوام الناس کی عدالت میں پیش کرتا ہوں عاجز بھی آج اپنا مقدمہ عوام الناس کی عدالت میں پیش کرے گاااااا میرا مخاطب وہ اندھا مقلد نہیں جو مرزا کی ہر بات پر سر جھکا دے بلکہ میرا مخاطب ہر وہ شخص ہے جو اپنے سینے میں عظمت اسلام کی بحالی کا درد رکھتا ہے دین کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟ وہ عَلم(قرآن و سنت) جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنھم کو تھمااا دیا اور انہوں نے وہ علم مشرق و مغرب میں پھیلا دیااااا صحابہ رضی اللہ عنھم کے بعد وہ جھنڈا فقہاء و محدثین نے تھاما اور نسل در نسل تم تک پہنچا دیااا ایک لحظہ کو سوچو کہ اگر محدثین نہ ہوتے تو کیا تم تک اسلام کی حقیقی تعلیمات پہنچتیں؟؟؟؟سوچو اور پھر اللہ کا شکر ادا کرووو کہ تمہارے اسلاف ایسے تھے تم نے اور میں نے کیا کیا؟؟؟؟؟؟ہم وہ علم بلند تو نہ کر سکے بلکہ اس علم کو جھکاتے چلے گئے اور آج حال یہ ہے کہ علم دین کی مسند پر وہ لوگ قابض ہو چکے ہیں جو دین کی من مانی تشریحات کرتے ہیں آیات سے اپنی مرضی کا مطلب اخذ کرتے ہیں اور احادیث کی من منی تشریح کرتے

نبی کریم ﷺ کے بے سایہ ہونے کا ثبوت

Image
نبی کریم ﷺ کے بے سایہ ہونے کا قرآنی آیات سے ثبوت۔ قدجاءکم من اللہ نور وکتاب مبین۔  یعنی۔ اے لوگو! تمہارے پاس اللہ کی طرف سے نور (نبی کریم ﷺ) اور روشن کتاب تشریف لائے۔  2۔ یا ایھا النبی انا ارسلناک شاھدا و مبشراً و نذیراً و داعیاً الی اللہ باذنہ و سراجا منیرا۔  یعنی۔ اے نبی! ہم نے تم کو بھیجا حاضر و ناظر اور خوشخبری سناتا ڈراتا اللہ کی طرف اسی کے حکم پر بلاتا ہوا۔ مثل نورہ کمشکوٰۃ فیھا مصباح المصباح فی الزجاجۃ۔ اور چمکانے والا سورج اللہ کے نور (ﷺ) کی مثال ایسی ہے جیسے طاق جس میں چراغ چمنی میں ہو۔ (پارہ 18 سورہ 24 آیت نمبر 35)۔  پہلی آیت میں آپ کو نور فرمایا گیا، دوسری آیت میں روشن چراغ، تیسری آیت میں آپ ﷺ کی ذات مبارکہ کو نور اور سینہ پاک کو چراغ کی چمنی سے تشبیہہ دی گئی ہے۔ اور ظاہر ہے کہ نہ تو نور کا سایہ ہوتا ہے نہ سورج کا۔  احادیث؛۔  تفسیر مدارک شریف پارہ 18 سورہ نور میں زیر آیت لولا اذا سمعتموہ۔ ایک واقعہ نقل فرمایا کہ لوگوں نے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کو تہمت لگائی، حضور انور ﷺ نے حضرات صحابہ کرام سے اس کے متعلق مشورہ کیا تو حضرت عثمان ذوا

حضرت مائی رابعہ بصری رحمت اللہ علیہا پر اعتراض کا جوابہ

Image
انجینئر محمد علی مرزا کا سیدتنا رابعہ بصری رحمۃ اللہ علیھا پر اعتراض انجینئر محمد علی مرزا صاحب اپنے ایک بیان میں کہتے ہیں "مولا علی کی جانب ایک جھوٹ منسوب ہے کہ وہ کہا کرتے تھے کہ میں اللہ کی عبادت جنت و جہنم کی وجہ سے نہیں کرتا بلکہ اس لئے کرتا ہوں کہ وہ عبادت کے لائق ہے  لیکن ہاں رابعہ بصری اپنے ایک ہاتھ میں پانی اور ایک ہاتھ میں آگ لے کر کہتی تھیں کہ میں اس پانی سے جہنم کی آگ بھجا دونگی اور آگ سے جنت ختم کردونگی تا کہ سب لوگ اللہ کی عبادت اس ہی کی وجہ سے کریں ہماری عوام سبحان اللہ کہتی ہے جبکہ میں کہتا ہوں لعنت اللہ علیہ مرزا صاحب نے آیات کا سہارا لے کر رابعہ بصری کا رد کیا(اور بیشک یہ جملہ خلاف شریعہ ہے)  اور ایک حدیث پڑھی جس میں صحابی ربیع رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جنت میں ان کا پڑوس مانگا تھا پھر کہتا ہے اللہ ہمارا حشر ربیع کے ساتھ کرے اور تمہارا رابعہ کے ساتھ (یعنی رابعہ بقول اس کے جہنمی ہیں معاذاللہ) مزید کہتا ہے یہ لوگ بھی ناصبیوں کی طرح ہیں جو یزید کو جنتی کہتے ہیں لیکن جب کہا جائے کہ اللہ تمہارا حشر یزید کے ساتھ کرے تو ف