شرجیل اسلامی نام نہیں۔۔۔۔۔

#شرجیل_اسلامی_نام_نہیں

کل ایک دنیا دار جاننے والوں کے گھر بیٹا ہوا تو انہوں نے مجھے علما کی جوتیاں اٹھانے والا سمجھتے ہوۓ عزت کی اور سوال کیا کہ ہم اس کا نام شرجیل رکھنا چاہ رہے تو میں نے وجہ پوچھی تو کہتے اسلامی نام ہے۔ صحابی کا نام ہے۔ احادیث کی اکثر کتب میں شرجیل سے روایات ہیں تو میں نے انہیں عرض کی شرجیل اسلامی نام نہیں اس حیثیت سے کہ قرونِ اولیٰ میں کسی کا نام شرجیل نہیں تھا۔ لیکن وہ ماننے کو تیار نہ ہوۓ کہتے اور بخاری شریف لا کے دکھاٸ تو راوی کے نام میں شرجیل نام بھی آتا تھا تو مجھے دکھا کے فاتحانہ مسکراہٹ کے ساتھ کہنے لگے یہ دیکھیے تو میں نے عرض کی کہ آپ ترجمہ پڑھ رہے ہیں تو عربی میں دیکھیے نام شرجیل ہی لکھا ہے یا کچھ اور تو جب انہوں نے شرجیل کی جگہ عربی متن میں شرحبیل نام دیکھا تو حیرت زدہ ہو کر رہ گے۔ ایک اور حدیث پر بھی انہوں نے نشانی لگا کر رکھی تھی جب اس کو دیکھا تو وہاں بھی اردو میں شرجیل جبکہ عربی میں شرحبیل تھا تو تب جا کے انہیں یقین آیا۔ 

یہ تو ہوٸ میری بات تو سوچا بہت سے لوگ مذہبی عقیدت رکھتے ہوۓ نام شرجیل رکھتے ہیں جو کہ غلط ہے۔ اصل نام شرحبیل ہے جو بگڑتا بگڑتا شرجیل بن گیا۔
اب ان احادیث کے حوالہ جات جن میں شرحبیل کا نام آیا لیکن اردو مترجم نے شرحبیل کو شرجیل کر دیا۔

1) صحیح بخاری
کتاب: خون بہا کا بیان
باب: اللہ تعالیٰ کا قول کہ جس نے کسی مومن کو متعمدا قتل کیا تو اس کا بدلہ جہنم ہے
حدیث نمبر: 6861 میں عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ 

2) صحیح بخاری
کتاب: توحید کا بیان
باب: اللہ تعالیٰ ٰکا قول کہ ”اللہ کا شر یک نہ بناﺅ “ اور اللہ عز وجل کا قول کہ ” اور جو لوگ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے ”اور تمہاری طرف اور ان کی طرف جو تم سے پہلے تھے وحی بھیجی گئی کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارا عمل ضا ئع ہوجائے گا اور نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاﺅ گے بلکہ اللہ کی عبادت کرو اور شکر کرنے والوں ہو جاﺅ اور عکرمہ نے کہا کہ و ما یؤمن اکثرھم باللہ الا وھم مشرکون کی تفسیر یہ ہے کہ اگر تم ان سے سوال کرو کہ کس نے ان کو پیدا کیا اور کس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا تو وہ یقینا کہیں گے کہ اللہ نے، تو یہ ان کا ایمان ہے اور وہ لوگ عبادت غیر اللہ کی کرتے ہیں (یہ ان کا شرک ہے) اور بندوں کے افعال اور کسب کے مخلوق ہونے کا بیان اس لئے اللہ نے فرمایا کہ اس نے تمام چیزوں کو پیدا کیا اور اس کا اندازہ مقرر کیا اور مجاہد نے کہا کہ ما تنزل الملئکة الا بالحق میں حق سے مراد رسالت اور عذاب لیسئال الصادقین عن صدقھم میں صادقین سے مراد پیغمبر ہیں جو اللہ کا حکم پہنچانے والے ہیں اور ادا کرنے والے ہیں۔ وانا لہ لحافظون سے مراد یہ ہے کہ وہ ہمارے پاس اور والذی جاء باالصدق میں صدق سے مراد قرآن ہے اور” صدق بہ “ سے مراد مومن ہیں یہ قیامت کے دن کہیں گے کہ یہی وہ چیز ہے جو تو نے مجھے دی تھی اور جو اس میں احکام تھے میں نے ان پر عمل کیا۔
حدیث نمبر: 7520 میں عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ ، ‏‏‏

3) صحیح مسلم
کتاب: مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان
باب: مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان
حدیث نمبر: 1584میں شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ 

4) صحیح مسلم
کتاب: فضائل کا بیان
باب: مصروالوں کو نبی ﷺ کی وصیت کے بیان میں
حدیث نمبر: 6494 میں عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شُرَحْبِيلَ بْنِ حَسَنَةَ 

5) سنن ابن ماجہ
کتاب: پاکی کا بیان
باب: وضو اور غسل کے بعد تولیہ کا استعمال
حدیث نمبر: 466 میں ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ، ‏‏‏‏‏‏

6) سنن ابن ماجہ
کتاب: نکاح کا بیان
باب: بچہ ہمیشہ باپ کا ہوتا ہے اور زانی کیلئے تو (فقط) پتھر ہی ہے۔
حدیث نمبر: 2007 میں شُرَحْبِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، ‏‏‏‏‏‏

7) موطا امام مالک
کتاب: کتاب رہن کے بیان میں یعنی گروی رکھنے کے بیان میں
باب: زندہ مردے کی طرف سے صدقہ دے تو مردے کو ثواب پہچنتا ہے۔
حدیث نمبر: 1371 میں شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ 

8) مسند احمد
کتاب: حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
باب: حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
حدیث نمبر: 11130 میں شُرَحْبِيلَ

9) مسند احمد
کتاب: حضرت ابوذرغفاری (رض) کی مرویات
باب: حضرت ابوذرغفاری (رض) کی مرویات
حدیث نمبر: 20547 میں عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شُرَحْبِيلَ ابْنِ حَسَنَةَ 

10) مسند احمد
کتاب: حضرت زید بن ثابت (رض) کی مرویات
باب: حضرت زید بن ثابت (رض) کی مرویات
حدیث نمبر: 20598 میں شُرَحْبِيلَ

11) مسند احمد
کتاب: حضرت ام حبیبہ کی مرویات
باب: حضرت ام حبیبہ کی مرویات
حدیث نمبر: 26184 میں شُرَحْبِيلَ ابْنِ حَسَنَةَ 

12)ابن ابی شیبہ
جلد سوم
 حدیث 3287 میں شُرَحْبِیلَ بْنِ السِّمْطِ

13) سنن کبری للبیہقی
جلد اول
 حدیث 697 میں شُرَحْبِیلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلاَنِیُّ  

14) سنن کبری للبیہقی
جلد چہارم
 حدیث 614 میں عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِیلَ

15) سنن کبری للبیہقی
جلد چہارم
 حدیث 1689 میں شُرَحْبِیلَ بْنِ أَبِی عَوْنٍ 

16)سنن کبری للبیہقی
جلد پنجم
 حدیث 72 میں شُرَحْبِیلُ بْنُ سَعْدٍ 

اسی طرح کنزالعمال میں 20 احادیث میں مترجم نے شرحبیل کو شرجیل بنا دیا۔
شرجیل اسلامی نام نہیں اور نہ ہی کسی صحابی کا نام شرجیل تھا۔ 
جزاک اللہ۔


Comments

Popular posts from this blog

حضرت ﻋﻼﻣﮧ ﺧﺎﺩﻡ ﺣﺴﯿﻦ ﺭﺿﻮﯼ صاحب ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﭘﺎﻧﭻ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺟﺴﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﭘﻮﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﺣﯿﺮﺍﻥ

:::::::::آپ کون سی خاتون پسند کرتے ہیں:::::::::::