پیارےآقاﷺ...کے غلام '' حضرت خباب رضی اللّٰه عنہُ کی جلی ہوئی پیٹھ ''

 امیرالمؤمنین حضرت عمر رضی اللّٰه عنہُ کو ایک مرتبہ صحابئ رسول صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم حضرت خباب رضی اللّٰه عنہُ کی پیٹھ نظر آ گئی،آپ رضی اللّٰه عنہُ نے دیکھا کہ پُشت مُبارک میں سفید سفید زخموں کے نِشان ہیں۔دریافت فرمایا کہ:
'' اے خباب ( رضی اللّٰه عنہُ )! یہ تمہاری پیٹھ میں زخموں کے نِشان کیسے ہیں؟ ''
آپ رضی اللّٰه عنہُ نے جواب دیا کہ:
'' امیرالمؤمنین! آپ کو ان زخموں کی کیا خبر؟ یہ اس وقت کی بات ہے جب آپ ( قبولِ اِسلام سے پہلے ) ننگی تلوار لے کر حضور رحمتہ للعالمین صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کا سر ( مُبارک ) کاٹنے کے لیے دوڑتے پِھرتے تھے۔اس وقت ہم نے محبّتِ رسول صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کا چراغ اپنے دِل میں جلایا اور مسلمان ہوئے۔اس وقت کُفّارِ مکّہ نے مجھ کو آگ کے جلتے ہوئے کوئلوں پر پیٹھ کے بَل لَٹا دیا میری پیٹھ سے اتنی چربی پِگھلی کہ کوئلے بُجھ گئے اور میں گھنٹوں بے ہوش رہا مگر ربّ کعبہ کی قسم! کہ مجھے ہوش آیا تو سب سے پہلے زبان سے کلمہ لَا اِلٰهَ اِلّا اللّٰهُ مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰهِ نِکلا۔ ''
امیرالمؤمنین رضی اللّٰه عنہُ حضرت خباب رضی اللّٰه عنہُ کی مُصیبت سُن کر آبدیدہ ہو گئے اور فرمایا:
'' اے خباب ( رضی اللّٰه عنہُ )! کُرتا اُٹھاؤ میں تمہاری اس پیٹھ کی زیارت کروں گا۔اللّٰه اللّٰه! یہ پیٹھ کتنی مُبارک و مُقدّس ہے جو محبّتِ رسول صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کی بدولت آگ میں جلی۔ ''
( الطبقات الکبریٰ لابن سعد،خباب بِن الارت،جِلد ۳،صفحہ ۱۲۳۳ )


Comments

Popular posts from this blog

حضرت ﻋﻼﻣﮧ ﺧﺎﺩﻡ ﺣﺴﯿﻦ ﺭﺿﻮﯼ صاحب ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﭘﺎﻧﭻ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺟﺴﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﭘﻮﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﺣﯿﺮﺍﻥ

:::::::::آپ کون سی خاتون پسند کرتے ہیں:::::::::::